کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں تین روز قبل آپریشن میں مارے گئے دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت ہوگئی جو لورالائی اور سنجاوی میں دہشتگردی کی کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
ایف سی حکام کے مطابق گزشتہ روز ایف سی بلوچستان نے دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ ملکر لورالائی کے علاقے ناصرآباد میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا جس میں چار دہشتگرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشتگردوں میں ایک کی شناخت وہاب ذخپیل کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ تین ماہ کے دوران لورالائی میں ڈی آئی جی پولیس ، ایف سی ٹریننگ سینٹر اور سنجاوی میں لیویز چیک پوسٹ پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
ان حملوں میں بیس سے زائد افراد کی موت ہوئی۔ وہاب ذخپیل کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا علاقائی کمانڈر تھا اور وہ ٹی ٹی پی کے افغانستان میں موجود ایک اہم کمانڈر کے قریبی رشتہ دار تھے۔
لورالائی اور سنجاوی میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ملزمان کو ہلاک کر دیا، ایف سی
وقتِ اشاعت : March 29 – 2019