|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2014

کوئٹہ( آن لائن)وطن کی حفاظت اور قومی وجود و بقاء کو آنے والے شدید لا حق خطرات سے محفوظ بنانے کیلئے یہاں کے باشعور بلوچ عوام اپنے تمام تر جملہ توانائی قومی جماعت بی این پی سائنسی اور سائیٹیفکٹ بنیادوں پر مضبوط اور متحرک بنانے پر مرکوز رکھ کر سیاسی اور قومی جدوجہد اپنا قومی کردار ادا کریں بلوچ وطن بے پناہ قدرتی دولت سے مالا مال جیوپولیٹکل اہمیت کے عامل سر زمین اور ساحل سمندر پر قبضہ جمانے کی خاطر استعماری قوتیں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے طاقت کے زور یہاں کے فرزندوں کو ظلم و ستم قتل و غارت گیری نشانہ بنا کر اپنا دائمی آمرانہ طرز حکمرانی لوٹ کھسوٹ اور استحسا ل کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں متحد اور منظم ہو ئے بغیر آنے والی تبدیلیوں اور چینلجز کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی میڈیا کمیٹی کے رکن اور ضلعی ڈپٹی آرگنائزر غلام نبی مری مرکزی رہنما ملک عبدالرحمن خواجہ خیل ، موسی بلوچ، یونس بلوچ، آغا خالد شاہ دلسوج، محمد آصف مینگل، صاحب جان رنداور میر احمد شاہوانی نے پارٹی کے تنظیم کاری کے سلسلے میں بروری روڈ وحدت کالونی کے یونٹ کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ریاستی سرپرستی میں بڑھتی ہوئی آبادی کی یلغار کی آباد کاری سے بلوچ عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جو کہ بی این پی جیسی قومی جماعت کی موجودگی میں ایسے سازشوں کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اپنے آنے والے تاریخ تہذیب و تمدن تشخص وجود کو ختم ہونے کی ظلم و جبر نا انصافیوں کا مقابلہ کیا جائیگا پارٹی کے کارکن پارٹی کے اغراض و مقاصداور پروگرام کو گھر گھر پہنچانے کی خاطر ہمہ وقت جدوجہد کی خاطر تیار رہیں انہوں نے کہا حالیہ الیکشن میں ایک سازش اور منصوبے کے تحت پارٹی کو ہرایاگیا اور بلوچ عوامی کی حق راہ دہی کا احترام نہیں کیا جس کی وجہ سے یہاں کے آلات آئے روز بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں الیکشن میں مداخلت نہیں کی جاتی اور من پسند لوگوں اورجماعتوں کو ایوانوں تک نہیں لایا جاتا تو حالات آج مختلف ہوتے آخر میں یونس بلوچ کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیٹی یونٹ کے الیکشن کروائے شاہد اقبال یونٹ سیکرٹی افضل فہیم بنگلزئی ڈپٹی یونٹ سیکرٹری اور میر احمد شاہوانی ضلعی کونسل منتخب ہوئے ۔