|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2014

گوادر: ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صو بائی صدر سنےئر صو بائی وزیر وچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی کاوشوں کی بدولت بلو چستان میں مختلف شعبوں میں انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن کی تکمیل سے یہاں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی گوادرپورٹ کے مکمل طور پر فنکشنل ہونے کے بعد بلو چستان کے عوام معاشی طور پر خود کفیل ہونگے جس سے احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گوادر میں مسلم لیگی کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کہہ چکے ہیں کہ گوادر شہر جتنی توجہ کا مستحق ہے اس اتنی توجہ نہیں دی گئی، گوادر کو ہانگ کانگ اور سنگاپور کی طرز پر فری پورٹ ہونا چاہیے بلکہ اب تک اسے فری پورٹ بن جانا چاہئے تھا جوکہ اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ وہ بلو چستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت جہاں گوادر پورٹ کو فنکشنل کرنے کیلئے اپناکردار ادا کررہی ہے وہیں پر بلو چستان میں سڑکوں کا جال بچھانے کا منصوبہ رکھتی ہے کیونکہ صو بے کا دوسرا بڑا مسئلہ مواصلات کے شعبے میں عوام کو درپیش مسائل ہیں جس کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے جس کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے وسیع رقبے پر بکھری ہوئی آبادی کے حوالے سے ہم یہ محسوس کررہے ہیں کہ ہر گاؤں ہر شہر میں سڑکوں کا جال کو بچھا دیا جائے اس سلسلے میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس طرح عوام نے ہم پر اعتما د ا ظہار کیا ہے اس کو کسی بھی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔