کوئٹہ: سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں کرپشن کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ کرڑوں روپے کی لاگت سے ڈائی کام سسٹم کی تنصیب کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار رقم سمیت فرارہوگیا۔
ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر سلیم ابڑو کے مطابق ایک سال قبل ٹراما سینٹر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ڈائی کام سسٹم کی تنصیب کا کام شروع کیا گیا۔ ڈائی کام سسٹم کے تحت سی ٹی ایکسرے اور مریضوں کی تمام میڈیکل ہسٹری سنٹرل نظام سے منسلک کرنا تھی مگر ٹھیکیدار صرف غیر معیاری کوالٹی کے چار کمپیوٹر نصب کرکے فرار ہوگیا۔
ایم ایس سول اسپتال کے مطابق ڈائی کام سسٹم کی تنصیب کا ٹھیکہ ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے توسط سے ہوا۔ انکوائری کے احکامات کے علاوہ ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے متعلقہ ایس ایس پی پولیس کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ ، ٹراما سینٹر کی ڈائی کام نظام کی تنصیب کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار فرار
وقتِ اشاعت : April 7 – 2019