|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2019

قلات: جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے من پسند شرائط کو قبول کرکے ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں موجودہ حکومت میں ٹھگوں کا ٹولہ اکھٹا ہوا ہیں جو قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ۔

پاکستانی اور بین الااقوامی مالیاتی ادارے کہہ رہے ہیں کہ چند دنوں میں پاکستان دیوالیہ ہورہا ہیں وزیر خزانہ بھی نہ چاہتے ہوئے بھی اعتراف کیا کہ ملکی معاشی حالات درست نہیں ہیں مجھے نہیں لگتا کہ یہ حکومت چل سکیں ہماری ملین مارچ سے قبل ہی عمرانی ختم ہو جائے گی اگر نہیں ہوئی بھی ہم اسلام آباد پہنچتے ہیں عمران خان کا بوریا بستر گول کردیں گے ۔

قلات میں تجاوزات کے نام پر لوگوں کی املاک کے نقصان پہنچانے سے قبل قلات انتظامیہ اس بات کا خوب جائزہ لیں کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہوان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں صرف جھوٹ کے سہارے پر ملک چلارہے ہیں ۔

حکومت نے آئی ایم ایف کے من پسند شرائط قبول کر کے ملک کا سودا کیا ہے حکومتی نااہلی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی شرح دو سو فیصد سے تجاوز کر گئی ہیں لوگ شدید مہنگائی کی وجہ سے نان شبینہ کے لیئے محتاج ہو گئے ہیں حکومتی وزرا کی یہ بات کہ دو روٹی کی بجائے ایک روٹی کھانی چاہئے یہ حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیںآئی ایم ایف پر جانے پر خودکشی کرنے والے آج کس منہ سے آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی مالیاتی ادارے کہہ رہے ہیں کہ اگلے چند دنوں میں ملک دیوالیہ ہونے جارہا ہیں اور خود وفاقی وزیر خزانہ بھی نہ چاہتے ہوئے اعتراف کیا کہ ملکی معاشی حالات درست نہیں ہیں حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہیں لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کرنے لگے ہیں ۔

اشیاء ضرورت کی قیمتوں آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں اس حکومت کا کوئی ویثرن نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ قلات میں تجاوزات کے نام پر لوگوں کے املاک گرانے کی سازشیں کی جارہی ہیں جوکہ ناقابل قبول ہیں ضلعی انتظامیہ اس بات کا بخوبی جائزہ لیں کہ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو۔