مچھ: نیشنل پارٹی کا مچھ میں خودساختہ مہنگائی صفائی کی ناقص صورتحال بلدیاتی فنڈز میں خردبرد اور چیف آفیسر مچھ کے غیر حاضری طبی سہولیات کے فقدان سمیت دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔
ریلی ویگن اسٹاپ سے صدر نیشنل پارٹی مچھ ظفر اقبال جمالی کی قیادت برآمد ہوئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مین بازار مچھ پہنچے تو جلسہ کی شکل اختیار کرگئی ریلی کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر خدائے رحیم بلوچ صدر ظفر اقبال جمالی ملک زاہد اقبال سمالانی کامریڈ عنایت بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مچھ کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔
کروڑوں روپے ترقیاتی فنڈز آنے کے باوجود مسائل تو حل نہیں لیکن چند کرپٹ عناصر کے طرز زندگی تبدیل ضرور ہوئی ہیں میونسپل کمیٹی مچھ کے سابقہ ترقیاتی بجٹ میں ایسے درجنوں اسکیم ٹینڈر کیے گیے جو زمین پر موجود نہیں جس میں پریس کلب مچھ کے بلڈنگ سمیت ایسے درجنوں اسکیم ہیں جن پر ابھی تک کام شروع نہیں کیا گیا ۔
بلدیاتی منتخب نمائندوں کے چارسالہ دورمیں حکومتی خزانے کے لوٹ مار کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوا انھوں نے کہا کہ مچھ میں جگہ جگہ پڑے گندگی اور کچہرے مچھروں کے افزائش کا وجہ بن رہی ہے شہر میں مچھروں کے بہتات کیوجہ سے شہری مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ۔
چیف آفیسر مچھ کے مہینوں سے غائب ہے اور گھر میں بیٹھے تنخواہ وصول کررہے ہیں مچھ کو مالکانہ حقوق بھی نہیں دیا جارہا جس کیوجہ سے شہریوں کو سرکاری معاملات میں مختلف مسائل کا سامنا کرناپڑ رہے ہیں مچھ شہر میں طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے بلوچستان کو ملک بھر سے ملانے والی بولان قومی شاہراہ مچھ سے ہی ہوکر گزرتی ہے اس کے علاوہ مچھ کے اردگرد سیکڑوں کوئلہ کانیں ہیں اور شہر کے آبادی 50ہزار سے زاید نفوس پر مشتمل ہیں ۔
بولان قومی شاہراہ اور کوئلہ کانوں اور شہر میں روزانہ درجنوں حادثات کے واقعات رونماء ہوتے ہیں لیکن طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث انہیں کوئٹہ ریفرکیا جاتا ہے اس دوران اکثر زخمی راستے میں ہی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔
مچھ بلوچستان کا واحد شہر ہے جہاں اربوں روپے ترقیاتی فنڈز میں خرچ کرنے کے دعوے کیے جاتے ہیں زمینی حقائق کیمطابق شہر میں کروڑوں روپے بھی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا گوارا نہیں کیا گیا البتہ مچھ شہر بلوچستان کا وہ واحد شہر ہے جو سالانہ کوئلہ ٹیکس کی مد میں حکومت کو اربوں روپے ادا کررہی ہے ۔
مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بات کی ہے محکوم مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کیلئے ہر پلیٹ فام پر آواز بلند کی جو روز روشن کی طرح عیاں ہیں انھوں نے کہا کہ ریلوے نے چند ماہ قبل تجاوزات کے نام پر مچھ کے آبادی کو گرانے کی کوشش کی لیکن نیشنل پارٹی نے ریلوے کی اس اقدام کیخلاف آواز اٹھائی جس پر ریلوے نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ۔
انھوں نے کہا کہ مچھ کے عوام کو جب بھی ایسے حالات کا سامناہوا ہیں پارٹی نے ان مصائب اور مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کیا اور کھبی بھی عوام کو تنہاء نہیں چھوڑا ہے انشاء اللہ مستقبل میں بھی مچھ کے عوام کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے اور عوام کے شانہ بشانہ رہیں گے ۔
مچھ،نیشنل پارٹی کا مہنگائی و دیگر مسائل کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ
وقتِ اشاعت : April 13 – 2019