تربت : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے بچوں کے ہڈیوں کے امراض کے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لئے فخرکی بات ہے کہ ملک بھرکے سنیئرپروفیسرز تربت میں ہمارے ساتھ موجودہیں اوربچوں کے امراض خصوصاً پیدائشی طورپر متاثرہونے والے ہڈیوں کے حوالے سے تربت کے ڈاکٹروں اورمحکمہ صحت سے وابستہ دیگرافراد کو بنیادی اطلاعات فراہم کررہے ہیں۔
ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ ضلع کیچ کے تعلیمی ادارے اورتعلیمی ماحول انتہائی صحت مند ہے ، تربت یونیورسٹی اورمکران میڈیکل کالج میں جاری تعلیمی عمل انتہائی حوصلہ افزاء ہے ، سنیئر اساتذہ وپروفیسرز نے ضلع کیچ کاانتخاب کرکے ہم پر ایک بہت بڑا احسان کردیاہے کوئٹہ کے بعد ضلع کیچ کاتعلیمی ماحول دوسرے نمبرپرہے ۔
انہوں نے کہاکہ کیچ سائنسی تعلیم ،ادبی وثقافتی تعلیم ، افسانہ نگاری اورناول نویسی وشاعری میں بھی اپنا ایک منفرد مقام رکھتاہے انہوں نے ضلع کیچ کے ڈاکٹرواحدبخش بلوچ کومبارکباددی کہ ان کی کوشش اورکامیابیوں کی بدولت بچوں کے ہڈیوں کے حوالے سے سیمینار تربت میں منعقد ہورہاہے جس میں ملک بھر اوربلوچستان کے دیگرعلاقوں سے سنیئرپروفیسرز تربت آئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ تعلیم ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ہم نے ضلع کیچ میں5ہزار ایکڑ پرمشتمل ایجوکیشن سٹی قائم کردی ہے لیکن آج لینڈ مافیا اور دیگر زورآور آج یونیورسٹی اورمیڈیکل کالج کی اراضیات پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں ، کانفرنس میں نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میرجان محمدبلیدی، سینیٹرکہدہ اکرم دشتی ، سابق ڈی ایچ اوکیچ ڈاکٹرسجادبلوچ ، چیئرمین منصوربلوچ ودیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
کیچ ، ایجوکیشن سٹی ، یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کی اراضی پر قبضہ کی اجازت نہیں دینگے ، ڈاکٹر مالک بلوچ

وقتِ اشاعت : April 13 – 2019