|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2019

سبی: سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے بیساکھی کا تہوار منانے کے لئے جانے والے 150 ہندو یاتری کو بحفاظت رات گئے شوران پہنچا دیا گیا ہے ،اتوار کے روز بسوں کے ذریعے شوران سے گندا واہ پہنچایا گیا ،متاثرہ ہندو یاتری گندا واہ سے اپنے اپنے علاقوں کو جائیں گے ۔

تمام ہندو یاتری خیریت سے ہیں ،امدادی کاروائیوں میں ایف سی سبی سکاوٹس ،ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد نے حصہ لیا ،پاک فوج کے تین ہیلی کایپٹر بھی شریک تھے ، ڈپٹی کمشنر کچھی کی میڈیا سے بات چیت ،تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے بیساکھی کا تہوار منانے کے لئے جانے والے 150 ہندو یاتری شوران کے پہاڑی علاقے میں شدید بارش اور سیلابی ریلہ آنے کے باعث پھنسے ہوئے تھے ۔

سیلابی ریلہ آنے کے باعث متاثرہ ہندو یاتریوں کو واپسی آنے کا کوئی ذریعے میسر نہیں تھا خراب موسم اور پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث کیمونیکشن رابطہ بھی نہیں ہو رہا تھاڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان بگٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ایف سی سبی سکاوٹس ،ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے تمام ہندو یاتریوں کوگزشتہ شب بحفاظت نکال کر شوران پہنچایا گیا ۔

جہاں انہوں نے رات گذارہ ہے اور اتورا کے روز تمام ہندو یاتریوں کو بسوں کے ذریعے شوران سے گندا واہ روانہ کر دیا گیا ہے ہندو یاتری گندا واہ سے اپنے اپنے علاقوں کو روانہ ہونے گے ڈپٹی کمشنر نے بتایا میر سلطان بگٹی نے مزید بتایا کہ امدادی کاروائیوں میں پاک فوج کے تین ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیاجن کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھاانہوں نے بتایا کہ تمام ہندو خیریت سے ہیں۔