|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2019

تربت: کیچ کور پل مختلف مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کسی وقت زمین بوس ہوکر جانی نقصان کاسبب بن سکتی ہے۔کیچ کور پر قائم پل گزشتہ بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر بیٹھ کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے جس کی مرمت کے لیئے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔

ٹوٹ پھوٹ کے شکار پل کا یہ حصہ2013کے ابتداء میں تعمیر کی گئی تھی جسے گزشتہ مہینہ ہونے والی بارشوں سے سخت نقصان پہنچا اور مختلف مقامات پر پل بیٹھ گئی ۔مزکورہ پل کی وجہ سے جوسک، سری کہن ، تربت یونیورسٹی ، میڈیکل کالج کے علاوہ ایک بڑی آبادی کا آسانی کے ساتھ تربت شہر میں آمدو رفت ہے جبکہ کوئٹہ،پنجگور اور خضدار کا زمینی راستہ بھی اسی پل سے گزر تا ہے اگر یہ مکمل ٹوٹ گئی تو ان علاقوں کا تربت سے زمینی راستہ مکمل ختم ہوجائے گا۔ 

جوسک کے معروف شخصیت سیٹھ نثار احمد کے مطابق کیچ کور پل ایک بڑی آبادی کا تربت سے زمینی رابطے کا واحد زریعہ ہے اگر اسے نقصان پہنچا تو اس علاقے کے لوگ 1988کے زمانے میں چلے جائینگے جہاں معمولی بارش کے بعد تربت جانے کے لیئے ٹریکٹر استعمال کرنا پڑتا تھا۔ 

انہوں نے کہاکہ حکومت اس سے پہلے کہ کوئی بڑا سانحہ ہو جائے ایکشن لے کر بیٹھ جانے والے حصوں کی مرمت کا انتظام کرے کیوں کہ پل جو حصے اس وقت بیٹھ گئے ہیں ان کی حالت انتہائی خراب ہے اگر اس پر سنجیدہ ہو کر حکومت نے تعمیر و مرمت کا اقدام نا اٹھایا تو مسلسل چھوٹے بڑے گاڈیوں کی آمدورفت سے پل گر سکتی ہے اس صورت میں جانی نقصان کا زمہ دار موجودہ حکومت ہوگا۔انہوں نے حکومت سے کیچ کورپل کی مرمت کامطالبہ کیا ہے ۔