مچھ: ڈیرہ مراد جمالی سے مختلف سیاسی جماعتوں کا اجتماعی حقوق کے حصول کے لئے پیدل لانگ مارچ کرنے والا قافلہ مچھ پہنچ گیا مچھ میں نیشنل پارٹی جے یو آئی مسلم لیگ ن جی ٹی اے آئینی سمیت دیگر ٹریڈ یونینز کی جانب سے پرتپاک اور مثالی استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سے نیشنل پارٹی جماعت اسلامی سنی تحریک اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ایک لانگ مارچ کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی تا کوئٹہ بنائی گئی ہے۔
جو ڈیرہ مراد جمالی کے کو مفت مالکانہ حقوق کی فراہمی ،ڈیرہ مراد جمالی کو بائی پاس کی فراہمی کچھی کینال کے کام کی بحالی ریلوے حکام کی جانب سے خود ساختہ پریشانی سے نجات کے لئے ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ لانگ مارچ کر رہے ہیں مذکورہ لانگ مارچ کے شرکاء منگل کے روز مچھ پہنچے جہاں ان کا مچ پہنچنے پر نیشنل پارٹی جے یو آئی مسلم لیگ ن جی ٹی اے آئینی سمیت دیگر ٹریڈ یونینز کی جانب سے فقید المثال اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔
انہیں خدائے رحیم بلوچ ملک اسد اللہ سمالانی عبدالرحمن خلجی مولوی عبدالصمد شاہوانی مقصود بلوچ و دیگر نے ہار پہنائے استقبال کرنے والے شرکاء سے لانگ مارچ کی قیادت کرنے والے این پی کے رہنما کامریڈ تاج بلوچ نے کہا ہم مچ کی غیرت مند عوام اور سیاسی جماعتوں ٹریڈ یونینز کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے اس شدید بارش اور خراب موسم میں ہمارا اس طرح استقبال کیا۔
انہوں نے کہا دنیا اکیسویں صدی میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی انتہا کو چھو رہی ہے لیکن ہم بلوچستان بالخصوض ڈیرہ مراد جمالی کے باسی بنیادی ضروریات اور سہولیات کے حصول کے لئے سینکڑوں کلو میٹر کا لانگ مارچ پیدل طے کر کے جا رہے ہیں اور کوئٹہ پہنچ کر احتجاجی کیمپ لگانے کا وہاں فیصلہ کریں گے بلوچستان حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
اب عوام سیاسی جماعتیں اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے پیدل لانگ مارچ کر تے ہیں جو کہ صوبائی حکومت کے لئے باعث شرم ہے 8 اپریل سے تاحال کسی صوبائی حکومت کے نمائندے نے ہم سے رابطہ نہیں کیا بی این پی سی سی ممبران نے ہم کو یقین دہانی کرائی کہ سردار اختر جان بولان کا سفر کر رہے ہیں لانگ مارچ کے شرکاء سے وہ ملاقات کریں گے لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے۔
سردار اختر جان مینگل نے ہمیں دیکھ کر ملاقات کرنا تو کجاء ہم کو دیکھ کر گاڈی تک نہیں روکی اور چلا گیابی این پی مینگل بلوچستان کے حقوق کی بات کرتی ہے لیکن سردار اختر مینگل نے عمران خان کے اتحادی ہونے کا فرض نبھایا ۔
اور سیاسی تعصب کو ہوا دی کیا ڈیرہ مراد جمالی کے عوام بلوچستان کے عوام نہیں اس مارچ کے شرکاء کا قصور صرف یہ ہے کہ ان کا تعلق نیشنل پارٹی جماعت اسلامی سنی تحریک اور مسلم لیگ ن سے ہے سردار اختر جان مینگل کے اس عمل سے تاریخ اُسے کبھی معاف نہیں کرئے گی۔
ڈیرہ مراد جمالی کے مسائل کے حل کیلئے پیدل لانگ مارچ مچھ پہنچ گیا ، سیاسی جماعتوں کی جانب سے شاندار استقبال
وقتِ اشاعت : April 17 – 2019