|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2019

سبی:  صوبائی وزیر داخلہ وپی ڈی ایم اے بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ سبی نصیر آباد میں سیلاب کی وجہ سے زرعی زمینوں اور عوام کا جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کیا جائے گا وزیر اعظم پاکستان سے متاثریں کی بحالی کے لئے 10ارب ورپے کا پیکچ کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

بھارتی سازش کی وجہ سے بلوچستان مین دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے تاہم سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرصوبائی وزیر محنت وافرادی قوت تمندار اقوام ڈومکی سردار سرفزار خان ڈومکی ، ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکوں ، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ، ڈپٹی کمشنر بولان میر سلطان احمد بگٹی،ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی ، ایکسین بی اینڈ آر حاجی بشیر احمد ناصر،پی اے ڈپٹی کمشنر سبی فہیم احمد قریشی علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔

صوبائی وزیر داخلہ وپی ڈی ایم اے بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بارشوں اور سیلابی تباہی میں عوام کو کسی صورت بے یارومدد گا نہیں چھوڑیں گے متاثریں کی مدد کے لئے تمام وسائل کا استعمال ممکن بنایا جائے گا امدادی عمل میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے اور بلا امتیاز پر متاثرہ خاندان کو ان کا حق فراہم کرنے میں رول پلے کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ دار سرفراز خان ڈومکی اور نصیر آباد کے علاقائی عمائدین دوستوں کے کہنے پر ہم نے ان علاقوں کو تفصیلی دورہ کیا اور سبی نصیر آباد میں بارشوں اور سیلاب کے باعث جو تباہی ہوئی اس کو دیکھ کر دلی دکھ ہوا انہوں نے کہا کہ سبی نصیر آباد زرعی علاقہ ہیں اور سیلاب سے زمینداروں کا بہت نقصان ہوا ہے ۔

بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور عوام کی بحالی کے لئے 10ارب روپے وفاقی حکومت سے مانگے ہیں جو جلد منظور ہوگا وفاقی وصوبائی حکومت کی جانب سے خصوصی گرانٹ لے کر متاثریں کی بھر پور مدد کریں گے ۔

دریائے ناڑی میں آنے والے سیلابی ریلے سے سبی نصیرآباد کو بچانے کے لئے دیر پا منصوبہ بندی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سبی نصیر آباد میں بارشوں کے بعد پید ا ہونے والی سیلابی صورت ھال میں عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا گیا جبکہ جن علاقوں سے ریلیف نہیں پہنچا وہاں ہیلی کاپٹر کے زریعے امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں ۔

راشن کھانے پینے کی ایشاء فراہم کی گئی جبکہ خیمے اور دیگر امدادی سرگرمیوں کی وجہ سے متاثرین کو ریلیف دیا جارہا ہء انہوں نے کہا کہ زمینداروں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے وفاقی وصوبائی حکومت سے بات چیت ہورہی ہے جیسے ہی گرانٹ ملے گی امداد کی جائے گی ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت دوہائیوں سے پاکستان میں مسلسل دہشت گردی کی کاروائیاں کررہا ہے پورے بلوچستان سمیت ملک بھت میں بھارت اپنی سازشوں میں مگن ہے مگر پاک افواج ایف سی اور سیکورٹی اداروں کامیاب حکمت عملی سے اب دہشت گردی آسان ٹارگٹ چن رہے ہیں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔

بھارت سی پیک کی وجہ سے بھی بہت تکلیف میں نظر آرہا ہے ہماری سیکورٹی فورسز ان کے خلاف بھر پور کاروائیاں کررہی ہے چند بچے کچے نیٹ ورک کا بھی خاتمہ کرکے بلوچستان کو امن کا گہوراہ بنائیں گے ایک سوال پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ لورالائی سجاوی میں پویس پر حملے میں ملوث ملزمان مارے گئے ہیں ۔

کچھ گرفتار ہوئے ہیں بھارت ہمارے خلاف افغانستان کی سرزمین کو استعمال کررہا ہے وزیر اعظم ایران جارہے ہیں امیدہے کہ ایران سے اس مسئلہ پر بھی گفتگو ہوئی ایران کی سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کا سلسلہ تھام جائے گا ۔