خاران: مسلم لیگ کے صوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ موجودہ پی ٹی ائی حکومت کے پاس ملک کو چلانے کیلئے کوئی پالسیی نہیں ہے نیب کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے خاران میں مسلم لیگ کے جنرل باڈی اجلاس اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر مسلم لیگ رخشان ڈویڑن کے صدر امیرشہریارخان نوشرونی خاران کے جنرل سیکٹری حاجی غلام سروربلوچ محمد اختر بلوچ شاہ ولی کبدانی میرلیاقت ملنگزئی محمدافضل چنال عبدالباسط چنال قاضی مبارک بادینی امیربیبرگ نوشروانی حاجی ظفر چنال مسلم لیگ واشک کے صدر میربہار علی الہ زئی میرشیرجان سیاپاد بابا مینگل کامریڈ قاسم بلوچ میرگوہرخان ملازئی شاغاسی منصور اور دیگر رہنما موجود تھے ۔
جنرل نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک میں افراتفری کا سماں ہے مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے ادویات گیس بجلی تیل کی قیمتں اسمان کو چھو رہی ہے حکومت مہنگاءء کو کنٹرول کرنے کے بجاے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی میں مصروف ہے نیب کو ازادانہ کام کرنے کے بجاے اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ حکومت اج تک شریف برداران کے خلاف ایک روپے کا کرپشن ثابت نہیں کرسکا ہے صرف الزامات پہ الزامات لگا رہا ہے ۔
ایک سوال پر جنرل عبدالقادر بلوچ امیر شہریار نوشروانی اور سرور بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ خاران سیمت بلوچستان بھر میں بھرپور اور منظم انداز میں حصہ لے گی اور مسلم لیگ کو وارڈ کی سطح پر فعال بناے گی اور انشاء اللہ ہم کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔
ہم نے اپنے دور اقتدار خاران واشک اور پنجگور میں ستر ارب روپے کے ترقیاتی اسکیمات کا جال بچھایا تھا جنکے سو فیصد تکیمل سے تینوں اضلاع کے عوام کا تقدیر بدل جاے گا اور تینوں اضلاع کے لوگ خوش حال ھوں گے انہوں نے کہا کہ رخشان ڈویڑن واشک اور پنجگور کے عوام ہمارے اور موجودہ عوامی نمایندوں کے ترقیاتی کاموں کا ضرور موزانہ کریں۔
پی ٹی آئی کے پاس کوئی پالیسی نہیں نیب کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے،قادر بلوچ
وقتِ اشاعت : April 23 – 2019