|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2019

اوستہ محمد : جمعیت علما ء اسلام کے مر کزی جنر ل سیکر ٹری سینیٹر مولانا عند الغفور حیدر ی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ایر ان میں ا قر ارجر م کے بعد خود کو مجرم قرار دے کر واپس آئے ہیں اسلام آباد آ نے سے پہلے ہی حکو مت گر جائے گی نا اہل کپتان کی نااہل کھلاڑیوں نے 9ماہ کے اندرعوام پرمہنگائی کے طوفان کھڑا کر دیا ہے۔

موجو دہ حکو مت بجٹ پیش کر نے سے پہلے ہی ختم ہو جائے گی حکومت اثاثے بیچ کر اور آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداورں سے سخت شرائط پر قر ضہ لے کر بجٹ پیش کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے مو جو د ہ حکو مت میں وہ لوگ شامل ہے جو پہلے دور کے حکو مت میں شامل تھے۔

لیکن مو جودہ حکمران کی کھلاڑی حکو مت کو چلانے میں اناڑی ہو چکے ہیں حکو مت چلانا اب ان کی بس کی بات نہیں اور جمعیت علما اسلام پا کستان مو جودہ حکمر انوں کے خلاف ملک کے اندر11کا میاب ملین مارچ کئے حکو مت ریاست پاکستان کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کر نے سے گر یز کر یں ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان خیا لا ت کا اظہار شہر گڑھی خیرو میں سالانہ عظمت مصطفے ﷺکا نفر نس اور مقامی صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا جمعیت علما ء اسلام کے مر کزی جنر ل سیکر ٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ سندھ کی سر زمین پر ہو نے والے ہر سازشوں کو جمعیت علما ء اسلام نا کام بنائے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمر انی کی وجہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے بیانات میں تصادم ہے وزیر اعظم ایر ان میں ا قرار جرم کر کے آئے ہیں کہ ایران میں جو تخریب کاری ہورہی ہے اس میں پاکستان کی سر زمین استعمال ہو ئی ہیں وزیر اعظم اقرار جر م کر نے کے بعد خود کو مجرم قرار دے کر واپس آئے ہیں ملکی خارجہ پا لیسی مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے اناڑی حکمر انوں کے پاس کوئی وژن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت گر انے کے میدان میں ہیں جے یو آئی نے تاریخ ساز 11ملین مارچ کئے ہیں اب ہمارا رخ اسلام آباد کی طر ف ہے،ہمارے اسلام آباد آنے سے پہلے ہی حکو مت ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نااہل کپتان کی نااہل ٹیم 9ماہ کی دوران ان کی کار گردی صفر کے برابر ہے اب ان کو حق حکمر انی کی کوئی حق نہیں موجودہ حکومت نے اپنی نا کامی کا اعتراف کر چکی ہے یہ حکو مت اب چلانے والی نہیں ہمارے اسلام آباد لا نگ مارچ آنے سے پہلے گھر بیٹھے گے۔

انہوں نے کہا کہ حکمر انوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے حکومت بجٹ پیش کر نے کے قابل نہیں رہی اثاثے بیچ کر آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداروں سے سخت شرائط پر قر ضہ لے کر بجٹ پیش کر نے کی کو ش کی جارہی ہے مگر ایسا ممکن نہیں اس حکومت کو گھر ہی جا نا ہو گا جے یو آئی حکو مت کو بجٹ تک مہلت دینے کے لئے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ استعفی اور وزرا کے ردوبدل سے کام نہیں چلنے والا کپتان کو خود جا نا ہو گا حکو مت ہر سطح پر ناکام ثابت ہوئی ہیں انہوں کہا کہ عمران خان نے اقتدار میں آنے کے تین ماہ میں ایک لاکھ میڈیا کے اداروں کے ملازمین کوبے روز گار کیا گیا ہے اس موقع پر جے یو آئی کے مر کزی ناظم انتخاب مو لانا راشد خالد محمود سو مر و مو لانا سمع اللہ پندرانی مو لانا محمد جان مگسی مولانا گل محمد بروہی ودیگر نے خطاب کیا۔