|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2019

لورالائی : بابو محلہ گرلز کمیونٹی پرائمری سکول کی منتقلی کے خلاف سکول کی بچیوں اور لیویز محلہ گودی محلہ نیو گودی محلہ بادامی باغ اور بابو محلہ کی مکینو ں کا احتجا جی مظاہر ہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمد خان طور اتمانخیل کمشنر ژوب ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر لورالائی اور محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابو محلہ گرلز کمیونٹی پرائمری سکول جو کافی عرصہ قائم ہے اور بھر طریقے سے فعال تھا۔

اس میں تما م محلو ں کی بچیا ں کثیر تعدا د میں تعلیم حاصل کررہی تھیں کو بغیر کسی وجہ اور جوازہ کے گرلز یائی سکول سیشن کورٹ منتقل کردیا گیا ہے جس پر ہم تمام والدین اور ہماری بچیا ں جو مذکورہ سکول مین تعلیم حاصل کررہی تھیں شدید پریشان ہیں۔

کیونکہ مذکورہ سکول ایک تو ہماری گھروں کے بالکل نزدیک پڑنے کی وجہ سے ہماری بچیاں بغیر کسی پریشانی کے سکول آجاسکتی ہیں اب جبکہ سکول کو گرلز ہائی سکول سیشن کورٹ میں منتقل کردیا گیا جو ایک تو انتہائی رش والی شاہراہ اور بازار کے درمیان میں واقع ہونے کی وجہ سے ہماری بچیوں کو سکول آنے جانے میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں اور دوسرا ہم خود بھی شدید ذہنی کوفت اور پریشانیوں کا شکار ہوگئے ہیں۔

اس لئے ہم محکمہ تعلیم کے اعلی حکام اور خصوصا صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری پریشانیوں اور مسائل کو مدنظررکھتے ہوئے فوری طورپر بابو محلہ گرلز کمیونٹی پرائمری سکول کے سٹاف اور تمام بچیوں کو اپنی پرانی بلڈ نگ میں منتقل کیے جانے کے احکامات صادر کیے جائیں اور بابو محلہ گرلز کمیونٹی پرائمری سکول کی عمارت میں تما م تعلیمی سلسلے کو دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ اہلیان لیویز لائن محلہ بابو محلہ گودی محلہ اور نیوگودی محلہ اور بادامی باغ محلہ کے مکین اس شدید ذہنی اذیت اور پریشانی سے نجات حاصل کرسکیں اور سکون سے اپنا کام کرسکیں۔