ماشکیل: واشک کے پہاڑی علاقے کلی گاجی خان ناگ کے بچوں نے تعلیم اور صحت کی سہولیات کے عدم دستیابی کے خلاف پرائمری سکول گاجی خان ناگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تعلیم اور صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلافنعرے درج تھے مظاہرین نے کہا کہ جدید دور میں ہم تعلیم سے محروم ہیں سکول ٹیچر سالا سال سے گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے ہیں کلی گاجی خان ناگ کی ایک بڑی اور گنجان آبادی ڈاکٹر کی سہولیات سے محروم ہے۔
کلی گاجی خان ناگ کے عوام ٹیچرز اور ڈاکٹر کے چہرے کے لیے ترس رہے ہیں اور کئی بچوں کی زندگیاں تباہ اور بیمار علاج نہ ہونے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
اس سلسلے میں مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار حکام بالا کو آگاہ کیا گیا ہے لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان مشیر تعلیم وزیر صحت و حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے تعلیم اور صحت کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے۔