|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2019

خضدار:  اِنفارمل ڈسٹرکٹ اسمبلی خضدار کی چیئرپرسن فضیلہ شاہین، اسپیکر ثاقبہ دُرمحمد، وومن پولیٹیکل ریسورس سینٹر خضدار کی صدر تبسم نادر نے خضدار پریس کلب میں اِنفارمل ڈسٹرکٹ اسمبلی کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ خواتین میں اعتماد، حوصلہ اور ان میں شعور وآگاہی اجا گر کرنا وقت کی اہم ضرورت اور مستقبل کی تعمیر و ترقی کے لئے بے حد لازمی ہے۔

خضدار میں کامن ویلتھ پروجیکٹ کے تحت ہارڈ نے جس طرح غیر رسمی اسمبلیاں قائم کرکے ان میں خواتین کو ان کے حقوق، تعلیم، حقِ رائے دہی کے بارے میں تربیت دی ہے اس کے بے حد مثبت اثرات سامنے آنے لگی ہیں اور خواتین کوان کے حقوق و اختیارات سے متعلق کافی حد تک آگاہی مل چکی ہے۔ مستقبل و قریب میں خواتین کا ایک ایسا بڑا کھیپ تیار ہوسکے گا جو کہ لوکل گورنمنٹ میں اپنا کردار بہتر انداز میں نبہا کر خواتین کے حقوق پر کام کریگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب کی کانفرنس ہال میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل کامن ویلتھ پروجیکٹ کے تحت ہارڈ کی جانب سے حلف برداری کی ایک تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمان خاص خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی تھے۔

جب کہ اعزازی مہمانوں میں خضدارپریس کلب کے چیئرمین عبدالواحد شاہوانی، سینئر صحافی یونس بلوچ، رند قومی اتحادخضدار کے چیئرمین عبدالواحدرند ودیگر موجود تھے۔ نومنتخب غیر رسمی عوامی خواتین نمائندگان سے عبداللہ شاہوانی اور عبدالواحد شاہوانی نے حلف لیا۔

تقریب سے سلطان احمد شاہوانی، عبداللہ شاہوانی، عبدالواحد شاہوانی، شاہین برواہوئی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہاکہ اِ نفارمل اسمبلی کے قیام کا مقصد یہی ہے کہ خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں معلومات دی جائے اور ان کے حقوق انہیں بتادیئے جائیں، جس میں رائے حقِ دہی کا استعمال کرنا، ووٹرز لسٹ میں ناموں کا اندراج، شناختی کارڈ بنوانا، لوکل گورنمنٹ، اور اسمبلی و دیگر قومی اداروں میں خواتین کے کوٹے پر عملدرآمد سمیت دیگر بہت سارے امور کے بارے میں خواتین کو آگاہی دینا ہے۔

، اس اِنفارمل ڈسٹرکٹ ا سمبلیوں کو ایک سال مکمل ہوگیا اور اب ان کا دوسرا سال شروع ہوچکا ہے کچھ روز قبل غیر رسمی خواتین اسمبلی کے انتخابات ہوئے جس میں بہت ساری غیر رسمی کونسلر خواتین نے اپنے امیدواروں کو ووٹ دیا جس میں چیئرپرسن، اور اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا گیا، اور آج کا پُروقار تقریب ان کی حلف برداری کے لئے منعقد کی گئی ہے جس میں خواتین سے حلف لیا گیا ہے۔ انشاء اللہ یہ غیر ر سمی اسمبلیاں اگلے ایک سال کے لئے منتخب کی گئی ہیں،جس میں وہ لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے تربیت حاصل کرتی رہیں گی