شہیدسکندرآباد: نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس اورخفیہ اداروں کی مشترکہ کاروائی دو مقامات پرچھاپے مارکر تین مشتبہ افرادگرفتارکرکے ان سے دستی بم،اسلحہ لٹریچر،نقشے اور موٹرسائیکل برآمد کرلیاگیا۔
پولیس کے مطابق سوراب پولیس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پہلے کلی گیڑدغان میں ایک خالی مکان پر چھاپہ ماراچھاپے میں ایک موٹرسائیکل،ممنوعہ لٹریچر،دوڈائریاں،گوادر سے جاری ایک ڈرائیونگ لائسنس،موٹرسائیکل مرمت کے سامان اور ہاتھ کے بنے ہوئے نقشے برآمد کرلیے گیے دوسرا چھاپہ کلی گریڈسوراب میں ایک مکان پر ماراگیا۔
جہاں سے تین مشتبہ افرادقلندر مری ساکن کوہلو،حاکم علی محمدحسنی ساکن ماراپ سوراب اور رسول بخش محمدحسنی ساکن بتگوسوراب کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ،ایک کلا شنکوف،150 راونڈ،5 میگزین، 4 موبائل،آرپی جی کے 40 راونڈ،3 میگرین کٹ برامدکرلیے گئے گرفتارملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے پولیس اور سی ٹی ڈی حکام نے ان سے تفتیش کاآغازکردیاہے۔
ایس پی پولیس نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اور خفیہ اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے علاقے کو ایک بڑے نقصان سے بچالیاہے انہوں نے کہاکہ ہم کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرے انہوں نے کہاکہ گرفتارملزمان سے تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔