|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2019

کوئٹہ:  گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ سرینا ہوٹل بلوچستان کے ثقافت کی عکاسی کرتا ہے ہوٹل نے تیس سال صوبے کے لئے سرف کرکے ہزاروں لوگوں کی مہمان نوازی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرینا ہوٹل کی کوئٹہ میں تیس سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مقامی ہوٹل کا کوئٹہ میں تیس سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا گیا اور ہوٹل نے اپنے سب سے پرانے گیسٹ سیف اللہ پراچہ کو شیلڈ پیش کیاتقریب میں سرینا ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ء کے سی ای او عزیز بولانی سمیت مختلف محکموں کے آفسران مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرینا ہوٹل نہ صرف بلوچستان کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ بلوچستان کے لئے ایک لینڈ مارک ہے، انہوں نے کہاکہ ہوٹل نے تیس سال صوبے کے لئے سرف کرکے ہزاروں لوگوں کی مہمان نوازی کی ہے۔انہوں نے شاندار کامیابی پر ہوٹل انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔