بھاگ: آل پارٹیز تحصیل بھاگ کااجلاس نیشنل پارٹی بھاگ کے زیر اہتمام عبدالستاربنگلزئی کی صدارت میں منعقدہوا جس میں تحصیل بھاگ کی تمام سیاسی جماعتیں جس میں نیشنل پارٹی،جمعیت علماء اسلام،جاموٹ قومی موومنٹ،بھاگ کو پانی تحریک،جی ٹی اے،پی ٹی آئی،بی ایس او پجار،جے ڈبلیو پی،کمیونسٹ پارٹی،بازار یونین سابقہ بلدیاتی نمائندے کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں محکمہ تعلیم کیطرف سے پوسٹوں میں بیروزگار نوجوانوں کی حق تلفی سے متعلق لائحہ عمل کیاگیا اس موقع پر عبدالستار بنگلزئی،سید ارشد الدین شاہ،ارباب قادربخش ایری،حافظ عبدالرشید،اکبر بلوچ،حاجی محمد الیاس کلواڑ،وفامراد سومرو،کامریڈ فیاض جاموٹ،حفیظ بلوچ،محمد اسلم بنگلزئی،جہانگیر خان بنگلزئی،غلام حسین بلوچ،کامریڈ ٹکاخان جاموٹ،صدام حسین بلوچ،امجد علی شاہ جیلانی،خادم حسین ابڑو،عبدالغنی بلوچ،خدابخش مغیری ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ تحصیل بھاگ کو ہمیشہ وقت کے حکمرانوں نے نظرانداز کیاہے اور اسی ناانصافی کا تسلسل جاری ہے۔
حالیہ دنوں محکمہ تعلیم نے مقامی اخبار میں آسامیوں کیلئے اشتہار دیا ہے اور یہ اشتہار حقائق کے منافی ہے اسامیاں زیادہ ہیں جس کی سے انھیں جان بوجھ کر کم کیا جارہاہے جوبیروزگار نوجوانوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ جتنی بھی اسامیاں خالی ہیں انھیں فی الفور ظاہر کیاجائے بصورت دیگر محکمہ تعلیم میں کھلواڑ کو کسی بھی برداشت نہیں کرینگے بلکہ سخت سے سخت قدم اٹھائیں گے۔
کیونکہ ہمارے نوجوان عرصہ دراز سے بھوک فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور ہمارے اسامیوں پربیوروکریسی کی طرف سے شب خون مارنے کے عمل کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے اس حوالے سے سیکرٹری تعلیم بلوچستان اورڈپٹی کمشنر کچھی سے بھی جلد ملاقات کرکے اس حوالے سے اپنے خدشات اورتحفظات سے آگاہ کیاجائیگا۔