|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2019

خضدار: کمشنر قلات ڈویژن و چیئرمین ڈی سی سی حافظ طاہرکے زیر صدارت لوکل گورنمنٹ قلات ڈویژن کے پروگریس رپورٹ 2017.18 کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہو۔

ا اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قلات ڈویژن عبدالقیوم عمرانی ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نزر خان زہری ایڈ مسٹریٹر زہری میر عبدالرزاق زہری ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد صادق نوتانی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل لوکل گورنمنٹ انجنیئر حمداللہ بلوچ اسسٹنٹ انجینیئر زہری نوید احمد زہری چیف آفیسر سوراب عبدالخالق شاہوانی چیف آفیسر وندر محمد انور بلوچ چیف آفیسر بیلہ عبدالمجید میروانی ایڈ منسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل قلات محمد ابراہیم چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ منظور احمد چیف آفیسر خالق آباد محمد ہاشم چیف آفیسر اوتھل محمد خان چیف آفیسر وڈھ آزاد خان مینگل چیف آفیسر مستونگ محمد حسن شاہوانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آوارن غلام جان اسسٹنٹ میونسپل کارپوریشن حب نصیر احمدچیف آفیسر میونسپل کمیٹی نال حافظ منیر احمد اسسٹنٹ انجینئر میونسپل کمیٹی وڈھ ظہور احمد موسیانی اسسٹنٹ انجینئر نال اللہ بخش بلوچ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی آوارن نثار احمد بزنجو چیف آفیسر قلات عطاء اللہ بازئی اسسٹنٹ لوکل گورنمنٹ قلات ڈویژن بابو عبدالواحد موسیانی اسسٹنٹ میونسپل کمیٹی سوراب منظور احمدایڈمنسٹریٹر مستونگ محمد عارف و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر جاری ترقیاتی منصوبوں و درپیش مسائل و مشکلات سے اجلاس کو آگاہ کیا کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے چیف آفیسران و عملہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بناکر اپنے شہروں کو صاف و ستھرا بنانے کے لئے تمام دستیاب و وسائل بروئے کار لائیں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں انہیں سوچ سمجھ کر استعمال میں لائے جائیں ایسے منصوبے بنائیں جائیں جن سے زیادہ سے زیادہ عوام استفادہ حاصل کریں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جس ادارے کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی اس کی سختی سے باز پرس کی جائے گی۔

کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ میں خود بھی بہت جلد جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرونگا کہیں بھی کوتاہی یا سرکاری وسائل کا ضیاع کیا گیا تو محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی اجلاس میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو سفارشات ارسال کی گئی۔

کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو موثر اور مستحکم بنانے سے ہی عوام کو درپیش مسائل و مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھنا اور فنڈز کا دیانتداری سے استعمال بھی ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔