|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2019

کوئٹہ: بلوچستان بیف اینڈ مٹن ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران نے گوشت کے نئے نرخ بھی مسترد کرتے ہوئے گوشت کے نررخ اوپر کرنے کے مطالبے کو دہرایا ہے اور کہا ہے کہ اگر مطالبے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو کل دھرنے کا اعلان کریں گے جس میں شٹر ڈاؤن اور تادم مرگ بھوک ہڑتال بھی شامل ہوگی۔

کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے بیف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی سرمد صدیق، انجمن تاجران کے محمد رحیم کاکڑ، اللہ داد ترین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں صرف رمضان تتک اوپن ریٹ دیا جائے۔

اگر تجویز قابل قبمل ہوئی تو اس پر عید کے بعد بھی عمل کیا جائے جانوروں کی بیرون ملک اسمگلنگ اور اندرون ملک منتقلی روکی جائے دیگر صوبوں کے بیوپاریوں کی ہماری منڈیوں تک رسائی کو روکا جائے ہم چار روز سے احتجاج پر ہیں کسی ضلعی یا صوبائی نمائندے نے ہم سے پوچھا تک نہیں اس لئے ہم نے احتجاج کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔