|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2019

مستونگ:  نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے جاری کردہ ایک بیان میں مستونگ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں گیس کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور دانستہ طور پر گیس پریشر کو کم رکھنے کی عمل کو گیس کمپنی کی جانب سے عوام دشمن اور ظالمامہ اقدام قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ترجمان نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی مستونگ شہر و گردونواح میں گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کرنے سے گھر یلو صارفین کو مشکلات درپیش آنے کے ساتھ خصوصا سحر و افطار کے اوقات کار میں غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی جبکہ متبادل ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو امور خانہ داری میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ گیس کے متعلقہ حکام ایک منظم سازش کے تحت جان بوجھ کر صبح و شام اور رات بھر گیس کی سپلائی معطل کرتے ہیں اور رات گئے گیس کو بحال کرتے ہیں جب گیس نہ امور خانہ داری اور نہ ہی ایندھن کے لیئے کام آتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ عوام کی تکلیف کو مزید برداشت کیا جائے گا اور نہ ہی عوام کو گیس کے نا اہل مقامی انتظامیہ کے رحم و کرم چھوڑا جاِے گا ترجمان نے سوئی سدرن گییس کمپنی کے جی ایم بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مستونگ شہر میں طلب کے مطابق گیس کی سپلائی اور تر سیل کو یقینی بنا نے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کے ساتھ طویل لوڈشیٹنگ اور ناقص پریشر کا نو ٹس لے کر خاتمہ کرے بصورت دیگر نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ مل کر گیس کے مقامی دفتر کا گیھراو کر کے تالہ بندی کرینگے۔