کوہلو : وزیر اعلی بلوچستان کی خصوصی ہدایت ہوا میں اڑ گئے کوہلو کا سستا بازار صرف فوٹو سیشن تک محدود رہا ہے عوام کو ریلیف کے نام صرف فوٹو سیشن کیا گیا ہے۔
افتتاح کے دوسر ے ہی روز سستا بازارکے کینٹ اکھاڑ دیئے گئے سرکار کا سستا بازار ویرانی کامنظر پیش کررہا ہے ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے عوامی، سیاسی و سماجی حلقوں نے کہا کہ سستا بازار کا انقعاد اگر ضلعی انتظامیہ کے بس کی بات نہیں تھی تو ایک دن کے چند گھنٹو ں کے لیے انقعاد کرکے کیوں عوام کے احساسات کے ساتھ کلواڑ کیا گیا ہے۔
انہوں نے وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے فوری طورپر ایکشن لیکر زبردستی ریھڑی بانوں کو گھسیٹ کر فوٹو سیشن کرنے والے متعلقہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرے اور ضلع میں حقیقی معنوں میں رمضان سستا بازار کے انقعاد کو یقینی بنایا جائے تاکہ مہنگائی کے پسے ہوئے غریبوں کو ریلیف مل سکے۔یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء خوردونوش کی چیزیں نا پید، عوام کو ریلیف دینے کی حکومتی اعلانات محض دعوؤں کی حد تک محدود،عوام رل گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوہلو شہر کے بازرا میں قائم یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء خوردونوش کی چیزیں چینی چائے دالیں چاول اور دیگر چیزوں کی عدم دستیابی کے باعث غریب عوام رواں سال کے رمضان المبارک میں حکومت کے اعلان کردہ بھاری سبسٹڈی اور ریلیف پیکج سے محروم ہو گئے۔
روزانہ دور دراز کے علاقوں سے بڑی تعداد میں غریب اور متوسط طبقے کے لوگ سستی اشیاء خودرونوش کی چیزیں لینے کے لیے یو ٹیلٹی اسٹورز کا رخ کرتے ہیں لیکن اسٹورز میں چیزوں کی عدم دستیابی کے باعث مایوس لوٹتے ہیں علاقے کی سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اسٹورز میں اشیاء روزمرہ کی چیزوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔