|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2019

نوکنڈی : نوکنڈی میں طوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کے متعدد کھمبے اورایک ٹرانسفارمر گرجانے سے شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معطل رہی 12 گھنٹے بعد بجلی بحال۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب طوفانی ہواؤں کے چلنے کی وجہ سے کلی مغربی بازار میں کہیں کھمبے اور ٹرانسفارمرگرگئی جس سے نصف آبادی کلی مغربی بازار کلی غریب آباد اور ایف سی بجلی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچی تاہم کوئی جانی مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جس سے پورے علاقے میں بجلی کی سپلائی بندکر دی گئیں۔

بجلی کی عدم فراہمی سے روزہ داروں کو افطاری اور سحری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،سابق صوبائی مشیر میراعجازخان سنجرانی نے بجلی کی گھمبیر صورتحال کا بروقت نوٹس لے کر کھمبے اور ٹرانسفارمر فراہم کردئیے جہاں امدادی سرگرمیاں شروع ہونے سے علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

دوسری طرف دیگر کلیوں میں بجلی بحالی کے لئے کیسیکو حکام سے رابطہ کرنے پرکیسیکوٹیم نے دالبندین سے آکر 12 گھنٹے کے بعد مختلف کلیوں میں بجلی بحال کردی عوامی حلقوں میں میر اعجازخان سنجرانی کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے بروقت مغربی بازار میں بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمر فراہمی میں کردار ادا کرکے اہل محلہ کے دل جیت لئے۔