سبی : سبی کے مختلف علاقوں میں سحری و افطاری کے وقت گیس کی سپلائی معطل ہو جاتی ہے جبکہ دن بھر گیس پریشر میں کمی رہتی ہے جس کی وجہ سے روزے داروں کو کھانے بنانے میں شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ گیس کی بندش کا نوٹس لیں۔
ان خیالات کا اظہارگاوں لونی کے قبائلی رہنماء سردار عبدالغفار لونی نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ گاوں لونی اور گلو شہر میں سحری اور افطار ی کے وقت گیس مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے جبکہ دن بھر گیس پریشر میں کمی نے شہریوں اور روزے داروں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
پریشر میں کمی نے صارفین خصوضا روزیداروں کو پریشان کردیانواحی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کرکے سی این جی پمپوں کے پریشر میں اضافہ کیا جاتا ہے جس سے روزے اس جدید دور میں بھی مٹی کے چولہے اور لکڑی استعمال کرنے لگے ہیں۔
انہوں نے حکا م بالا اور کمشنر سبی ڈویژن و ڈپٹی کمشنر سبی سے اپیل کی ہے کہ وہ سبی کے مختلف علاقوں سمیت گاوں لونی اور گلو شہر میں گیس بندش اور گیس پریشر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے علاقہ مکینوں کو اس پریشانی سے نجات دلائیں۔