|

وقتِ اشاعت :   May 14 – 2019

کوئٹہ : کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت نے ایک اور معصوم کی جان لے لی ذرغون روڈ پر ورثاء کا ٹائر جلا کر احتجاج لیڈی ڈاکٹر کے خلاف بھر پور نعرے بازی زرغون روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں پیدائش کے دوران نومولود بچہ جاں بحق ہو گیا۔

نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کے مطابق بتایا گیا کہ بچہ چار روز قبل ہی ماں کے رحم میں انتقال کر چکا تھا تاہم ورثاء نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر نے سرجری سے قبل انہیں بتایا تھاکہ بچہ بالکل ٹھیک ہے متعلقہ نجی ہسپتال کے ایم ایس نے اس تمام معاملے کے حوالے سے موقف دینے سے ہی انکار کر دیا۔

ایم ایس کے مطابق گیا کہ کسی اور ہسپتال کا کیس تھا یہاں صرف سرجری کی گئی تمام واقعہ کے خلاف مختلف بیانات دیئے جاتے رہے تاہم ورثاء نے بچے کی موت کے خلاف زرغون روڈ پر ٹائر جلاکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور ہر قسم کی ٹریفک کو معطل کر دیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے معصوم بچے کی قاتلہ لیڈی ڈاکٹر کوگرفتار کیا جائے ورثاء نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ صرف سرجری کے لے نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے ورثاء سے 70ہزار روپے لئے مگر بچہ جاں بر نہ ہوسکا لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔