قلات: قلات میں سبزی وفروٹ فروشاں کا لیویز اہلکار کے رویہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ وشدید نعرہے بازی سبزی اور فروشاں نے احتجاجاََ اپنی دکانیں بند کر کے شہیدلونگ خان چوک پر دھرنا دیکر احتجاج کیا۔
اسسٹنٹ کمشنرمیر محمد ایوب مری سے کامیاب مزاکرات کے بعد احتجاج ختم کرکے دکانیں کھول دی گئیں لیویز اہلکار نے سبزی فروش ریڑھی بان بہادر خان کودوران چیکنگ زدو کوب کیاتھا جس پر صدر سبزی و فروٹ فروشان محمد قاسم میر عبدالصمد لہڑی ٹکری شاہ خالد مینگل کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور احتجاجاً دکانیں بند کردی تھی۔
سبزی وفروٹ فروشاں کے احتجاجی مظاہرہ سے صدر انجمن تاجران قلات کے صدر میر منیر احمد شاہوانی جمعیت نظریاتی کے رہنماء حافظ عبدالرشید محمد قاسم عمرانی میرعبدالصمد لہڑی ٹکری شاہ خالدو دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز اہلکار کی غنڈہ گردی اور سبزی فروش کو زد کوب کرنا قابل مزمت ہیں آئے روز سبزی فروشان کی چیکنگ اور جرمانہ نا انصافی کے معترادف ہے۔
اس موقع پر لیویزا ہلکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئیں اور اس کے تبادلے کا مطالبہ کردیاگیا بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر میر محمد ایوب مری سے کامیاب مزاکرات کے بعد احتجاج ختم کر کے سبزی اور فروٹ فروشاں نے اپنی دکانیں کھول دی۔