نوشکی : نوشکی انتظامیہ اور پولیس کو مفاد پرست ٹولہ اپنی ذاتی مفادات کے لیے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں پولیس اور انتظامیہ محدود وساہل کے باوجود اپنی آہینی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نھبارہے ہیں عوام اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے اپنی مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق بلوچ اور ایس پی خالد باقی نے ڈی سی آفس میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نوشکی پولیس ایریا میں جراہم کو کم کرنے اور سماج دشمن عناصر و جراہم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے نوشکی پولیس کے جوان اورآفیسران شب روز محنت اور کوشش کررہے ہیں۔
گزشتہ چند مہینوں میں نوشکی پولیس ایریا میں موٹرساہیکل چھیننے کے چار واردات رپورٹ ہوے ہیں جن میں سے تین موٹرساہیکل برآمد کرکے پولیس نے ملزمان گرفتار کیے ہیں اور گزشتہ رات بھی چوری میں ملوث گروہ کا ایک اہم ملزم گرفتار کرلیاگیا ہیں۔
سال 2019 میں نوشکی میں ایک اغوا کا کیس ہوا پولیس کی کوششوں سے مغوی کو بازیاب کیاگیا اسکے علاوہ منشیات فروشی کے نے والے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے منشیات برآمد کیاگیا اور چند روز قبل پولیس نے کالعدم مسلح تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیاگیا نوشکی میں امن و امان کی بہتری کے لیے پہلی مرتبہ فالکن اسکوڈ گشت شروع کیاگیا ہیں اور شہر کے دس اہم مقامات پر حفاظتی بیٹ بنایاگیا ہیں۔
عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس اور نوشکی انتظامیہ کی زمہ داری ہیں اور اس میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی نہ پہلے برداشت کیاہے نہ آہندہ کرینگے مختلف اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے سرکاری آفیسران عوام کی خدمت کے لیے نوشکی میں بیٹھے ہوے ہیں انہوں نے کہاکہ نوشکی پولیس نے منشیات کے اڈوں کے خلاف کارواہی کرکے انکاقلع قمع کردیاہیں۔
پولیس ایریا میں کوہی ساقی خانہ اور جوا خانہ موجود نہیں ہیں عوام کی تعاون سے امن وامان میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں نوشکی پولیس اور انتظامیہ کی بہتر کارکردگی ایک مفاد پرست ٹولہ کو ہضم نہیں ہورہی ہیں جواپنی زاتی مفاد اور مراحات کے لیے سرکاری اداروں اور آفیسران کو بلیک میل کرکے سیاست جیسیمقدس شعبے کو اپنی مفاد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نوشکی میں تعلیم۔صحت۔آب نوشی۔بیروزگاری۔مہنگاہی غربت۔لوڈشیڈنگ۔جیسے اہم اشو پر آج تک مفاد پرست ٹولہ نے لب کشاہی کی جرات تک نہیں کی اور اس سلسلے نہ ہی کوہی درخواست کسی آفیسر کودہیے ہیں کیونکہ ان زراہع سے انکو کوہی مفاد حاصل نہیں ہوسکتا سوشل میڈیا کے زریعے جھوٹے اور بے بنیاد خبریں پھیلاکر پولیس کی کارکردگی کومتنازعہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
میڈیا کے نماہندے زمہ دارانا رپورٹنگ کرتے ہوے حقیقت پر مبنی نیوز ہی عوام تک پہنچاے انہوں نے کہاکہ نوشکی انتظامیہ اور پولیس کسی مفاد پرست ٹولہ کے سامنے نہیں جھکے گا اور نہ ہی کسی کواجازت دیگی کہ وہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان دوریاں پیدا کریں۔
انہوں نے کہاکہ ایم پی اے نوشکی کو نوشکی انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی پر اطمینان ہے مگر مفاد پرست ٹولہ شور مچاکر زاتی مفاد کی حصول میں لگے ہوے ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے نوشکی انتظامیہ بلیک میلنگ کی سیاست کرنے والوں کی چوہدراہٹ کوختم کریگی جولوگ باز نہیں آے انکے ساتھ آہینی ہاتھوں سے نمٹنے کی آپشن موجود ہیں..