|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2019

کوئٹہ : وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینہ میں روزہ داروں کوریلیف دینے کیلئے 2ارب روپے سبسڈی دینے کے باوجود 2عشرے گزر نے کے باوجود تاحال یوٹیلیٹی کارپوریشن نوشکی ریجن کے اسٹور ز میں بنیادی ضروری خوردنی اشیا جن میں چاول گھی دالیں وغیرہ تاحال موجود نہیں۔

مقامی یوٹیلیٹی ذرائع کے مطابق انھیں سپلائی نہیں پہنچاہے جس کی وجہ سے مقامی اسٹورز کو سپلائی نہیں کی گئی جبکہ چنددن قبل آٹا اور چینی کی سپلائی کی گئی ہیں بنیادی ضروری خورنی اشیا نہ ہونے اور ریلیف نہ ملنے کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہے پہلے سے ہی مہنگائی آسمان کوچورہی ہیں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سامان نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کے چیخے نکل رہے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی کارپوریشن کو سبسڈی کے مد میں دو ارب روپے دینے کے باوجود عوام کو سبسڈی ریٹ پر سامان نہ ملنا اور یوٹیلیٹی اسٹور پر سپلائی۔نہ ہوناقابل مزمت ہیاسٹورز پر سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام اسٹورز سے خالی ہاتھ نکل کر بازار میں مہنگے داموں اشیا خریدنے پر مجبور ہیں موجودہ وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کیلئے تبدیلی کانعرہ لگانے والی حکومت نے غریب عوام کو مہنگائی کی تندورمیں جلارہے ہیں۔

اس سے قبل عوام کو رمضان کے مہینہ میں خصوصی ریٹ پر سامان مل جاتاتھامگر موجودہ حکومت نے عوام کو مایوس کردیاجبکہ موجودہ وفاقی حکومت اور یوٹیلیٹی کارپوریشن کیبالاحکا م نے آپس میں ساز باز کرکے سبسڈی فنڈ رمضان المبارک کے نام پر ہڑپ کرلئے نوشکی ریجن کے عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت سیاپیل کی ہے۔

یوٹیلیٹی نوشکی ریجن کو خوردنی تمام اشیا کی سپلائی کرواکر غریب عوام کوسبسڈی سے مستفید کروائے اور کوتائی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیاجائے وگرنہ موجودہ وفاقی حکومت کاتبدیلی کانعرے کاشوشہ رہ جائے گا۔