|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2019

کوئٹہ : متاثرین تھری الائنس نے چیف جسٹس آف پاکستان و چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ کمپنی کی جانب سے مبینہ طور پر70 ارب روپے فراڈ کی تحقیقات، کاشف قمر کو گرفتار کرکے ان کا حق دلایا جائے اور متاثرین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

بشپ ڈاکٹر امانت اور پادری مظفر نے متاثرین کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اقلیتی برادری کا ہر گھر مایوسی اور پریشانی میں ڈوبا ہوا ہے پولیس اور بااثر افراد کے ذریعے ملزم کی گرفتاری کے بجائے غریب لوگوں کو گھروں سے اْٹھایا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ لوگ خوفزدہ ہیں جن افراد کو غیر قانونی طور پراْٹھوایا گیا انہیں رہا کیا جائے۔

70 ارب روپے لٹنے کے بعد غریب عوام مایوسی، خوف اور تذبذب کا شکار ہیں لوگوں کو ملازمتوں کا لالچ ے کر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں 42 فرنچائز کھولی گئیں اْنہوں نے کہا کہ کاشف قمر نے اب تک ایک ارب روپے فراڈ کے الزام میں ویڈیو پیغام کے ذریعے31 افراد کو نامزد کیا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ باقی69ارب روپے کہاں گئے غریب عوام کی جمع پونجھی انہیں دلائی جائے۔