|

وقتِ اشاعت :   May 29 – 2019

حب :  سیکریٹری صنعت و تجارت حکومت بلوچستان نے لیڈا آفس کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد لیڈا کے مجوزہ منصوبے اسپیشل اکنامک زون حب کے بارے میں حکمت عملی کے تعین کے ساتھ ساتھ تجاویز پر غور کرنا تھا۔ لیڈا کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد اسلم ترین نے سیکریٹری صنعت کا استقبال کیا۔

بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر جنید اقبال نے اسپیشل اکنامک زون کے بارے میں پریذینٹیشن پیش کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری صنعت نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں موجودہ حکومت بلوچستان صوبے کے سب سے بڑے صنعتی زون کی ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

جس کے تحت لیڈا جوکہ صنعتی ترقی کیلئے پہلے ہی اپنا کردار ادا کر رہا ہے کو اسپیشل اکنامک زون حب اور دیگر منصوبے پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائیگی۔

اس موقع پر سیکریٹری صنعت نے ایم ڈی لیڈامحمد اسلم ترین اور ان کی ٹیم کو چند تجاویز بھی دیں۔ جن میں واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ اور صنعتی استعمال کیلئے پانی کے موجودہ ذخائر میں اضافے کیلئے اقدامات شامل ہیں۔