|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2014

ریاض: سعودی عرب نے کیڑے مارادویہ کے زہریلے اثرات کے بعاث بھارتی سرخ مرچوں کی درآمد پر پابندی لگادی۔ سعودی وزارت زراعت کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے درآمد کی گئی سرخ مرچوں کی کھیپ میں کیڑے مار ادویہ کے زہریلے اثرات قابل قبول شرح سے کئی گنا زیادہ پائے گئے ہیں۔ حفظان صحت کے اصولوں کے پیش نظر بھارت سے سرخ مرچوں کی ملک میں درآمد پر پابندی لگادی ہے جس کا اطلاق 30 مئی سے ہوگا، صورت حال برقرار رہنے پر سعودی حکومت مستقبل قریب میں مزید اقدام کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یکم مئی کو یورپی یونین نے بھی بھارتی آموں اور 4 اقسام کی سبزیوں کے ڈبوں سے کیڑے نکلنے کے باعث ان کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی۔