|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2019

حب: صدر پاکستان عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل حب میں اسپیکر بلوچستان میر قدوس بزنجو کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

صدر پاکستان عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسپیکر بلوچستان قدوس بزنجو سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، صدر پاکستان عارف علوی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں اسپیکر بلوچستان کے والد کے وفات پر تعزیت کرنے حاضر ہوا ہوں بلوچستان کے حوالے سے معا ملات اس حکومت کے اعتبار سے اچھے جارہے ہیں،سی پیک کے اندر پروگریس ہوتے جارہی ہے گوادر کے حوالے پورٹ پر پروگریس ہوتی جاری ہے۔

میں سراہتا ہوں جو بجٹ کٹ جو فوج کے طرف سے ہوئی ہے جس طرح سے کفایت شعاری کی مہم ہماری حکومت نے شروع کی ہوئی ہے اس جو اس کو سراہاتا ہوں بلوچستان کے حالات اور معملات کے حوالے سے جتنی فکر مجھے کو ہے فیڈریشن کی ذمہ داری میرے اوپر ہے۔

مجھے احساس ہے ان معملات کو حل ہونا چائیے اور ان پر اچھے کامیابی ملی ہے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں بلوچستان کے شہروں پانی کی قلت بڑا سامنا تھا جن کوئٹہ شہر سمیت دیگر شہروں کو سامنا تھا اللہ کا حسان ہے۔

بارشیں بلوچستان میں اچھی ہوئی ان میں جو جانی نقصان ہوئے ان پر تعزیت کرتا ہوں شہروں میں پانی کی جو شدید قلت تھی وہ کم ہوگئی مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے ایک دو سال کا ریلیف ملا ہے جو چھوٹے ڈیمز کے منصوبے بلوچستان کے حکومت نے اور وفاق نے ملکر طے کئے ہیں ان میں تاخیر نہیں ہونے چائیے کیونکہ اس کا پانی کے قلت کا مستقل حل رہنا چائیے۔

بلوچستان کے معدنی اعتبار سے بڑے مالا مال ہے اس کو ھی استعمال کرنے کی بڑی سخت ضرورت ہے میں بہت پر امید ہوں انشاء اللہ بلوچستان کے معملات نظر انداز ہوتے تھے وہ اب نہیں ہوں گے۔