|

وقتِ اشاعت :   May 13 – 2014

ساؤپالو(اسپورٹس ڈیسک)دنیا کا سب سے بڑا عالمی میلہ کو صرف ایک ماہ رہ گئے لیکن تعمیراتی کاموں میں رکاوٹ کے بعد برازیل میں ایک اور انکشاف ورلڈ کپ کے دوران غیر ملکی مداحوں کو ڈینگی کے مرض کا خطرہ ہے تفصیلات کے مطابق برازیل کے پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران فٹبال مداحوں کو ڈینگی بیماری کا خطرہ ہوسکتا ہے ۔ جہاں ورلڈ کپ کے تیس لاکھ ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں اور پندرہ لاکھ سے زائد فٹبال مداحوں کی برازیل آمد بھی اسی مہینے شروع ہوگی۔آکسفورڈ یونیورسٹی پروفیسر سیمن اے نے انکشاف کیا ہے کہ برازیل میں ڈینگی کا مرض بڑھتا ہی جارہا ہے اور غیر ملکی فٹبال ٹیم کے مداحوں کو بھی ڈینگی کی بیماری لگنے کا خدشہ ہے ۔ تاہم برازیل کے پبلک ہیلتھ باڈیز آفیسرز نے ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے ویکسین اور دیگر ادویات کا انتظام کیے ہیں۔ واضح رہے برازیل میں گزشتہ سال ہزار سے زائد افراد میں ڈینگی کی مرض پائی گئی تھی۔