اسلام آباد : آئندہ مالی سال میں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور گوادر سیف سٹی پراجیکٹ کے فیز ون کیلئے ایک ارب5کروڑ روپے کے فنڈزرکھے گئے۔
منگل کو دستاویز کے مطابق گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبہ پر ابتدائی لاگت کا تخمینہ25 ارب روپے جبکہ گوادر سیف سٹی کے پہلے مرحلے پر لاگت کا تخمینہ ایک ارب47 کروڑ58 لاکھ89 ہزار روپے ہے۔
ان منصوبوں کیلئے30 جون 2019 ء تک 12 ارب 52کروڑ94 لاکھ50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے ایک ارب 5کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر ابتدائی لاگت کا تخمینہ11ارب39 کروڑ60 لاکھ روپے ہے جبکہ 30 جون2019ء تک منصوبہ کی تکمیل کیلئے 4ارب 26کروڑ50 لاکھ روپے کے فنڈزجاری کئے جاچکے ہیں۔ فنانس ڈویژن کے زیر انتظام پہلے سے جاری اس منصوبہ کیلئے آئندہ مالی سال کے دوران ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں 20کروڑ روپے کی غیرملکی امداد بھی شامل ہے۔