برازیلیا ( اسپورٹس ڈیسک ) برزایل نے ورلڈ کپ سے قبل سرحدوں کو محفوظ بنانا شروع کردیا ہے آپریشن میں آرمی ، نیو ی اور ایر فورس 10پڑوسی ممالک سے جڑی 210ہزار 900کلومیڑ رقبے پر مشتمل سرحدوں کی حفا ظت کر ے گی آئندہ ماہ ورلڈکپ کی مہربانی کو مدنظر رکھتے ہو ئے برازیل نے اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے 30ہزار فوجیوں کو تعینات کرنا شروع کردیا ہے بین الا قوامی مشترکہ کو شش اس بارڈ سیکورٹی پلان کی حصہ ہے جس کا صدر ڈیماروسیف نے جون 2011میں اعلان کیا تھا اس قسم کا ایک سیکورٹی آپریشن گزشتہ برس کے کنفیڈریشز کپ سے قبل بھی کیا گیا تھا دو ہفتوں کے آپریشن کے دوران 19ئن منشیات کے ساتھ ہتھیار اور گو لہ بارود پر قبضہ کیا گیا ہے ۔تازہ ترین آپریشن میں جرائم اور ہتھیاروں کے لین دین سمیت غیر قانونی تارکین وطن کو ہدف بنایا جا ئیگا آپریشن کے تحت ضرور تمند افراد کو نجی سہولیا ت بھی فراہم کی جائیں گی آپریشن کا دائرہ کار 70شہروں کے ساتھ سرحدوں سے 110کلومیڑ پر محیط ہو گا دریاؤں اور جھیلوں پر بھی نظر رکھی جا ئیگی برازیل سے ملحق ارجنٹائن کی سرحد پر بھی فوجی تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ پورو گو ئے سمندر پر دونوں ممالک کو ملانے والے پوروگوئیا تا انٹرنیشنل برج کے قریب جبکہ پوائنٹس قائم کی گئی ہیں اہم وجوہات کی بنا پر وزارت دفاع نے یہ نہیں تبا یا ہے کہا آپریشن کب تک جاری رہے گا ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ملڑی جرائم پیشہ افراد کو پیشگی وار ننگ دینا نہیں چاہتی ہے ۔