لندن(اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے سٹرائیکر وین رونی نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2014ء ارجیٹینا سٹار کھلاڑی میسی پرتگالی سٹار کھلاڑی رونالڈو سے زیادہ خطرہ انگلینڈ کی ٹیم کو سواریز کو ہوگا انہوں نے کہا کہ لوئس سواریز کی تیز بھری رفتار دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوروگوائے کے سٹرائیکر اس سال پریمئر لیگ میں بتیس گول کرچکے ہیں اور انگلش پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں انگلینڈ کی ٹیم کو یوروگوائے کیخلاف میچ میں سواریز کو روکنے کی حکمت عملی بنانی ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ انگلش ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا خوش آئند ہے رحیم سٹرلنگ آنے والے وقت میں ایک مثالی کھلاڑی بن سکتے ہیں ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کرنے روس بارکلے کھلاڑی بھی عالمی کپ میں اپنا جھنڈا گھاڑ سکتے ہیں اپنا تیسرا ورلڈ کپ کھیلنے والے وین رونی نے کہا کہ وہ اس ورلڈ کپ کو اور یادگار بنانا چاہتے ہیں ہم 1966ء کی طرح اس بار بھی جیت کر اپنی قوم کو ایک تحفہ دینگے واضح رہے انگلش سٹرائیکر مائیکل اون کے بعد رونی ایک ایسے واحد کھلاڑی ہے جن کا موازانہ میسی اور رونالڈو کے ساتھ کیا جاتا ہے وین رونی اپنے ملک کے لئے 150میچز کھیل چکے ہیں ۔ 28سالہ رونی نے مزید وہ میگا ایونٹ سے قبل مکمل طور پر فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ فیفا ورلڈ کپ 12 جون سے برازیل میں شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ورلڈ کپ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام تر توجہ میگا ایونٹ پر مرکوز ہے، ہماری ٹیم متوازن ہے اور خوشی اس بات کی ہے سکواڈ میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔ 28 سالہ وین رونی کو گروئن انجری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ سیزن کے آخری تین میچز میں مانچیسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی نہیں کر سکے۔