کوئٹہ : دیہی ترقی ولوکل گورنمنٹ کے شعبوں کے لئے آنے والے مالی سال کے غیر ترقیاتی بجٹ میں 12.822بلین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ترقیاتی بجٹ کی مد میں 2.162بلین روپے رکھے گئے ہیں۔
نئے مالی سال میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں اتوار بازار کے لئے ماڈل مارکیٹ تعمیر کی جائیں گی جس کی لاگت کا تخمینہ 300ملین روپے رکھا گیا ہے،جبکہ شہری ترقی کیلئے غیرترقیاتی بجٹ میں 246ملین روپے مختص کئے ہیں جبکہ ترقیاتی بجٹ کی مد میں 3.663بلین روپے رکھے گئے ہیں۔
بجٹ میں کوئٹہ ماسٹر پلان کیلئے 300ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اسی طرح 500ملین روپے کی لاگت سے نئی ماڈل ٹاونز نجی شراکت داری کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا آنے والے مالی سال 2019-20ء کے دوران زیارت ٹا?ن کی ترقی کے لئے 500ملین روپے رکھے گئے ہیں۔