|

وقتِ اشاعت :   June 20 – 2019

کوئٹہ : بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قلت آب پر قابو پانے اور ڈیموں کی تعمیر کے لئے 50کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال کیلئے آبپاشی کے شعبے میں صوبائی ڈیموں کی تعمیر کے لئے 5 سو ملین روپے رکھے گئے ہیں جس کے تحت نظام آبپاشی اور پانی کی قلت کو قابو کرنے کے لئے مدد مل سکے گی۔ گوادر میں شنزانی کے مقام پر نئے ڈیم کی تعمیر کے لئے بھی5 سو ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ اسی طرح دریا بولان کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے بولان ڈیم کی تعمیر کے لئے 1.5 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مجموعی طو رپر آبپاشی کے شعبے میں آنے والے مالی سال 2019-20کے لئے غیر ترقیاتی بجٹ میں 2.676بلین روپے مختص کئے ہیں جبکہ ترقیاتی بجٹ کی مد میں 9.098 بلین روپے رکھے گئے ہیں۔