|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2014

لاہور/ اسلام آباد: وفاقی حکومت عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے سفری پابندی کے بعد ملک میں پولیو سرٹیفکیٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ پنجاب میں محکمہ صحت کو توقع ہے کہ پولیو ویکسین کی جلد اور فوری خرید کے لیے قوانین میں نرمی کی جائے گی۔ جبکہ مسلح افواج نے ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے حکومت سے بڑی مقدار میں پولیو ویکسین کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کی قائمہ کمیٹی کے گزشتہ روز بدھ کو ہونے والے ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ سے کہا گیا کہ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے قوانین میں پولیو ویکسین (او پی وی) کی فوری خرید کے لیے چھوٹ دی جائے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پنجاب کے محکمہ صحت کے پاس اس وقت صرف چار لاکھ او پی وی ویکسین موجود ہیں جبکہ صوبے کی ضرورت بیس لاکھ کے قریب ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مقصد کے لیے تین کروڑ روپے کی رقم درکار ہوگی۔ اس اجلاس میں موجود ایک سینیئر اہلکار کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملنے والی ہدایات کے بعد لیا گیا، جس نے صوبائی انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ طلب کو پورا کرنے کے لیے اپنے وسائل استعمال کرے۔ نیشنل ہیلتھ سروس کی وزارت نے تمام صوبوں کے چیف سیکٹریریز کو ایک خط میں کہا ہے کہ ’اٹھارویں ترمیم کی روشنی میں تمام یہ تمام معاملات صوبوں میں منتقل کردیے گئے تھے، اب صوبائی محکمۂ صحت کا یہ کام ہے کہ وہ اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات کی یقین دہانی کروائے۔’ ایک سرکاری عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ یہاں تک کہ اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف جانب سے جو پولیو ویکسین حاصل ہوئی تھیں وہ اب صوبوں کو فراہم کی جارہی ہیں، یہ معلوم ہوا ہے کہ صوبوں کو پہلے سے ہی او پی وی پولیو ویکسین کی کمی کا سامنا ہے جو حکومت نے حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام (اے پی آئی) کے تحت انہیں فراہم کی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ویکسین کو فوری طور پر خریدنے کے لیے تین کروڑ کی رقم درکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد اس کا حکم جاری کیا جائے گا۔ اسی طرح ایم این ایچ ایس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر مستنصر مجیب الحق کو ارسال کیے گئے ایک خط میں کہا گیا کہ پاک فوج کے اہلکار اپنے کورس کے دوران مسلسل بین الاقوامی سفری سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں کیونکہ پاکستان اقوام متحدہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ خط میں کہا گیا کہ ‘متعدد افسران اور فوجی اس سلسلے میں بیرون ملک مختصر کورس کررہے ہیں’۔ خط میں کہا گیا کہ ویکسین کی ضرورت کے سلسلے میں وزارت مسلح افواج کے ساتھ رابطے میں ہے۔ خط میں وزارت سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ ملٹری کی ضرورت کو پورا کرنے لیے لیے اسے 60 ہزار او پی وی ویکسین فراہم جائیں۔ جن میں سے صرف پچاس ہزار آرمی کے لیے، آٹھ ہزار فضائی فورسز اور دو ہزار نیوی اہلکاروں کی ضرورت کو پورا کریں گی۔ ایم این ایچ ایس میں ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ وزارت فوجی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔