کوئٹہ : آل بلو چستان مو با ئل ایسو سی ایشن کے صدر صدیق یو سفزئی نے اپنے بیا ن میں حکومت وقت سے استدعا کی ہے کہ وہ مو با ئل پر ٹیکس کے حوالے آسان ٹیکس اسکیم متعا رف کرا ئیں تا کہ مو با ئل فونز کے کا روبار سے وابستہ دکاندار اور مو با ئل استعما ل کر نے والے افراد کو پریشا نی کا سامنا نہ کر نا پڑے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے اعلان کے مطابق پہلے مو با ئل رجسٹریشن کے لئے رواں سال کے ما ہ جنوری کے 15تاریخ کی ڈیڈ لا ئن دی گئی جس پر تما م دکا نداروں نے اپنے پا س مو جو د مو با ئل فونز ایکٹیویٹ کر لئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بد قسمتی سے ایکٹیویٹ شدہ مو با ئل فونز کی بندش کا پی ٹی اے کی جا نب سے سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کا سلسلہ اب تک جا ری و ساری ہے۔
پی ٹی اے سے تصدیق شدہ مو با ئل فو نز کی بندش کے با عث مو با ئل فونز کا کا روبا ر کر نے والے دکا نداروں اور گا ہکوں کے درمیان لڑائی جھگڑے ہو نا شروع ہو ئے ہیں بلکہ مو با ئل کا کا روبا ر کر نے والوں میں سے متعدد نے آئے روز کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آ کر کا روبا ر ختم کر دیا ہے۔
بیان میں مو با ئل ٹیکس کے لئے آسان اسکیم متعارف کرا نے کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ حکومت مو بائل پر ٹیکس کا کم کریں تا کہ اس کے کا روبا ر سے وابستہ افراد اور یوزرز مستفید ہو سکیں بلکہ مو با ئل کے کا روبا ر سے وابستہ افراد بے روزگا ر بھی نہ ہوں۔