|

وقتِ اشاعت :   July 5 – 2019

مستونگ: مخصوص الرجی وائرس گرلز سکولوں کے بعد اب گھروں تک پہنچ گئی اورڈائیریا کی وباء پھیلنے سے متعدد خواتین اور بچے متاثر۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقہ کلی گلقنڈ،حسین آباد،خواصام،کلی قمبرانی،کلی مطربہ میں مخصوص الرجی اور ڈائیریا کی وباء پھیلنے سے 90سے زیادہ بچے اور خواتین متاثرہوئے جبکہ کلی گلکنڈ حسین آباد میں برف کے قلفی بھیجنے والے ایک شخص نے کلی کے چند بچوں میں مفت قلفی تقسیم کرنے کے بعد قلفی کھانے سے مزکورہ بچے بچیاں اور خواتین کی حالت انتہائی غیر ہوگئی تمام متاثرین کو شہید ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور نواب غوث بخش ہسپتال منقل کر دیا گیا۔

علاقہ مکینوں اور متاثرہ لوگوں کی ورثاء نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ مزکورہ مخصوص اسپرے وائرس کو برف کے قلفی کے ساتھ آمزیش سیجن بچے اور بچیوں نے قلفی کھایا ہے انکے ساتھ ساتھ گھروں کے خواتین بھی شدید متاثر ہوئی۔متاثرہ افراد الرجی کی مرض میں مبتلا ہونے کے ساتھ۔سانس کا بند ہونے لگا۔اور متاثرین میں سے زیادہ ڈائیریا کی وباء پھیلنے سے متاثر ہوئے۔