|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2014

بگوٹا: کولمبیا میں ایک بس میں آگ لگنے کے باعث 30 بچے زندہ جل گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے شہر فُنڈاسیون میں 50 بچے اور نوجوان  اتوار کی خصوصی دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد ایک بس کے ذریعے گرجا گھر سے واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے کہ بس کے انجن میں آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ لے لیا۔ مقامی پولیس کے سربراہ نے واقعے میں 32 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بس میں سوار مسافروں میں سے زیادہ تر کی تعداد 14 برس سے کم تھی۔ حادثے کے وقت بس میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے اس لئے ہلاکتیں بھی زیادہ ہوئی ہیں۔