ریاض: سعودی عرب کھانا ضائع کرنیوالے ممالک میں پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
روزانہ 70ملین ریال لاگت کا کھانا کچرے کے ڈبوں میں چلے جاتا ہے۔ سعودی ہفت روزہ مجلہ سیدتی کے مطابق سعودی عرب کے 90فیصد گھرانوں کے افراد بچ جانے والا کھانا ضائع کردیتے ہیں۔ روزانہ 427 ٹن فاضل کھانا کچرے کے ڈبوں کی نذر کردیا جاتا ہے۔
سعودی عرب میں علماء سماجی اور اقتصادی امور کے ماہرین فاضل کھانے کے ضیاع کے نقصانات کے بارے میں آگہی مہم چلارہے ہیں۔ ملکی اور علاقائی سطح پر کئی ایسی انجمنیں قائم کر دی گئی ہیں جو فاضل کھانا جمع کر کے بھوکوں تک پہنچانے کا انتظام کر رہی ہیں۔
’اکرام‘ فلاحی انجمن نے جون 2019 کے دوران صرف مکہ مکرمہ سے 49 ٹن فاضل کھانا جمع کیا۔ یہ کھانا انجمن کے کارندوں نے شادی گھروں، ہوٹلوں، ریستورانوں، گھروں، سکیورٹی فورس کے اداروں سے حاصل کیا اور 89ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کیا۔