|

وقتِ اشاعت :   July 15 – 2019

کوئٹہ: کوئٹہ سریناہوٹل کی جانب سے مختلف کالجز کی طلباء اور طالبات کے لئے آرٹس کی مختلف شعبوں سے متعلق آگاہی کے حوالے ایک روزہ ورکشاب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالب علموں کو شارٹ فلم،پینٹنگ،فلم میکنگ اور فائن آرٹ سمیت اداکاری سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سرینا ہوٹل کی جانب سے کوئٹہ کے مختلف کرلز اور بائز کالجز کے 100سے طلباء اور طالبات کے لئے آرٹس کی مختلف شعبوں سے متعلق آگاہی دینے کے حوالے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل کالج اف آرٹ لاہور سے ٹرینرز نے خصوصی طورپر شرکت کی جن کی جانب سے طلباء اور طالبات کوشارٹ فلم،فلم میکنگ،فائن آرٹ سمیت ادارکاری سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی کہ کس طرح آرٹس کی دنیا میں نوجوان آگے بڑھ سکتے ہیں اور موقعے حاصل کرنے کے لئے کیا کرنا پڑتا ہے۔

طالب علموں نے ورکشاب میں گہر ی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ورکشاب حکومتی اور غیر سرکاری تنظیموں کی بھی جانب سے کیا جائے کیونکہ بلوچستان کے طالب علموں میں وہ صلاحیت موجود ہے جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر آرٹس کے دنیا میں اپنی پہنچان بناسکے۔

انہوں نے کہ سرینا ہوٹل کی جانب منعقدہ ورکشاب سے کافی مدد حاصل ہوئی ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ورکشاب کا مقصد بچوں کو آرٹس سے متعلق آگاہی دینی تھی تاکہ آرٹس کے دنیا سے متعلق طالب علموں کو علم ہوسکے۔