|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2019

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز و سینئر رجسٹرارز ایکشن کمیٹی نے کہاہے کہ صوبے کے 3 نئے میڈیکل کالجز کے میرٹ لسٹ آویزاں کرکے ہڑتال پر بیٹھے طالب علموں کا سال ضائع ہونے سے بچایا جائیں۔

گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز و سینئر رجسٹرارز ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے آج 24 جولائی کو صوبے کے 3 نئے میڈیکل کالجز کے میرٹ لسٹ کے منتظر طالب علموں کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا،وفد نے طلبا کو یقین دلایا کہ ان کے مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونے دیا جائیگا اور ینگ ڈاکٹرز و سینئر رجسٹرارز ایکشن کمیٹی کی جانب سے مکمل یکجہتی کا یقین دلایا،صوبے کے 3 نئے میڈیکل کالجز بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں صحت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور سینئر رجسٹرارز ایکشن کمیٹی کے وفد نے گورنر بلوچستان اور وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ نئے میڈیکل کالجز کے میرٹ لسٹس فوری طور پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کاونسل سے رجسٹریشن کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔