|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2019

 اسلام آباد: پاکستانی طلباء کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ کینیڈین حکومت نے پاکستانی طلباء کیلئے تعلیمی ویزہ آسان  بنا دیا۔

اسٹڈی پرمٹ پروگرام کے تحت اب پاکستانی طلبا بھی 20 دن میں کینیڈا کا اسٹوڈنٹ ویزہ حاصل کر سکیں گے۔اس سے پہلے اسٹڈی پرمٹ پروگرام میں چین، بھارت، فلپائن اورویتنام شامل تھےتاہم کینیڈین امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اب پاکستان کو بھی ایس ڈی ایف پروگرام کے تحت ان ممالک کی فہرست میں شامل کرلیاگیا ہے۔

پروگرام کے تحت بین الاقوامی طلباء ضروری لوازمات کو پوراکرنے کے بعد 20دن میں کینیڈا کااسٹوڈنٹ ویز ہ حاصل کرسکیں گے۔

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضابشیر تارڑ نے کینیڈین حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب  پاکستانی طلباء کم مدت میں اسٹڈی پرمٹ حاصل کرسکیں گے اور ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام کے تحت اسٹڈی ویزہ  بھی حاصل کیا جا سکے گا۔