|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2014

اسلام آباد: وزیر اعظم نوازشریف 64سال کی عمر میں پیر26مئی کو پولیو ویکسین کے قطرے پیئیں گے۔ وزیر اعظم 26مئی کو بھارت کے نومنتخب وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر ان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلیے بھارت جائیں گے اور بیرون ملک سفرکرنے والے ہر پاکستانی کو پولیو ویکسین کے قطرے پینے پڑیں گے چاہے وہ 5سال کا ہو یا64سال اور وزیر اعظم انسداد پولیو سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد ہی بھارت کا سفرکرسکتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے پولیو کا مرض ختم نہ ہونے کے باعث پاکستان پر یہ پابندی عائد کی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق پولیو ویکسین بیرون ملک سفر کرنے والے تمام عمر کے افراد کیلیے ضروری قرار دی گئی ہے، پاکستان عالمی ادارہ صحت کی بین الاقوامی ہیلتھ ریگولیشن کمیٹی کا رکن ہے اور اس کمیٹی نے پاکستان کو عالمی سطح پر پولیو کے پھیلاؤ کا باعث قرار دیا ہے۔