|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2019

کوئٹہ:  ضلع کوئٹہ اور لسبیلہ کے حدود میں لیو یز تھا نے پولیس کے حوالے کر نے عمل شر وع کر دیا گیا 5تھا نوں میں ایس ایچ او تعینا ت کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطا بق 18 مئی 2019کو ہو نے والے کا بینہ اجلاس میں کوئٹہ لسبیلہ اور گوادر میں بی ایرا یا کو ختم کر کے اے ایرایا میں تبدیل کر نے فیصلہ کیا گیا تھا جس پر آج سے عمل در آمد شر وع کر تے ہوئے پولیس نے ضلع کوئٹہ کی حدود میں قائم لیویز تھانوں کا انتظام سنبھالنے کا عمل شر وع کر دیا ہے۔

بد ھ کو ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے سب انسپکٹر ہدا یت اللہ ترین کو ایس ایچ او پو لیس تھا نہ ہنہ،سب انسپکٹر جمیل الراحمن کو ایس ایچ او پولیس تھا نہ نو ہسار،انسپکٹر علی احمد بگٹی کو ایش ایچ اور پولیس تھا نہ پنچ پائی،سب سنپکٹر گل ا عظم کو ایس ایچ او پو لیس تھا نہ ز غون اور سب انسپکٹر ثنا ء اللہ کو ایس ایچ او پولیس تھانہ سر اخلہ تعینا ت کر دیا ہیں۔

لسبیلہ میں بی ایریا ختم آج سے بی ایریا میں بھی پولیس ذمہ داریاں بنھائے گی لاکھڑا، لیاری، کنراج اور دریجی میں ایس ایچ اوز تعینات، صوبائی حکومت کی جانب سے تین اضلاع میں لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کے اعلان کے اے ایس پی لسبیلہ کے مطابق آج لسبیلہ پولیس بی ایریا میں ذمہ داریاں سمبھالے گی۔

ایس ایس پی لسبیلہ پولیس کے آفس زرائع کے مطابق لسبیلہ میں بی ایریا کے خاتمے کے بعد انسپکٹر جان محمد جاموٹ ایس ایچ او لیاری. انسپکٹر فلک شیر ایس ایچ او لاکھڑا. سب انسپکٹر محمد رفیق سومرو ایس ایچ او کنراج اور سب انسپکٹر حسین رونجھو ایس ایچ او دریجی تعینات ہوکر آج سے کام شروع کرینگے۔