|

وقتِ اشاعت :   August 5 – 2019


قلات: میونسپل کمیٹی کے ملازمین گزشتہ 9 ماہ سے تنخوایں نہ ملنے پر سراپااحتجاج تنخواوں کی عدم ادائیگی کے لیے احتجاجی ریلی ومیراحمدیار خان پریس کلب کے سامنے دھرنا دیکر نعرہ بازی کی۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی قلات کے ملازمین گزشتہ 9ماہ سے ریلزنہ ملنے کی وجہ سے تنخواوں کی عدم ادائیگی سے محروم ہے۔

تنخوایوں کی عدم ادئیگی کے خلاف میونسپل کمیٹی کے عملہ سینٹری انسپکٹر منظور احمدلانگو حاجی غلام قادر عمرانی حافظ زکریا کی قیادت میں سینکڑوں سمیت ملازمین نے بازار میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو بازار کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے حقوق کے حصول کیلئے شدیدنعرہ بازی کی گئی ریلی پریس کلب کے سامنے اختتام پزیرہوئی ریلی سے مقررین نیخطاب کرتے ہوئے کہاکہ مونسپل کمیٹی کے ملازمین 9 ماہ سے تنخواں سے محروم ہے۔

حکومت ملازمین کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظرنہیں آرہی حکومت ملازم کش اقدامات کو تنقیدکانشانہ بناکر کہاکہ حکومت عوام کو روزگار دینے کے بجائیں ملازمین کو بے روزگارکرہی ہے میونسپل کمیٹی کے ملازمین 9 ماہ سے تنخوائیں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں کے چھولے ٹھنڈے پڑگئیے ہیں ملازمین اسی تنخواں کے آثرے پردوکانداروں سے ادھار سامان لے لے کر لاکھوں روپیہ کے مقروض ہوگئے اب دوکاندارو نے ملازمین کو سامان دینابندکردیا ملازمین جائے تو کہاجائے۔

دوسری طرف پرائیویٹ سکولوں نے ملازمین کے بچوں کو فیس نہ دینے کی وجہ سے فارغ کررہیہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کو روزگار دینے کا جووعدہ کیاتھا اس پر عمل درآمد نہیں کررہابلکہ ملازمین کے منہ سے نوالاچیناجارہاہے حکومت میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے تنخواں کی ریلزآڈرجاری کرکے ملازمین کی تنخواں کی ادئیگی یقینی بنائیں گے اگرحکومت نے عیدکے مبارک دن کی خوشی میں تنخواں وں کو جاری نہیں کیاتو ملازمین کے بچے عیدکی خوشیوں سے محرم ہوجائیں گے۔

دریں اثناء میونسپل کمیٹی اوستہ محمد کے عملے کو تین ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں ملازموں کو دکانداروں نے ادھار دینا بند کر دیا ملازمین کی گھر کے چولہے ٹھنڈا ہو کر رہ گئی عید قریب ہونے کے باوجود ملازمین تنخواہ سے محروم ہے میونسپل کمیٹی اوستہ محمد کے انتظامیہ تنخواہ ادا نہیں کیاتو صفائی مہم بند کر دیں گے ملازمین کا دھمکی اور تفصیلات کے مطابق عید قریب آتے ہوئے ملازمین کے پریشانیوں میں مزید اضافہ ہونے لگے میونسپل کمیٹی اوستہ محمد کے عملے کو تین ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر ملازمین سخت پریشانیوں سے دوچار دوسری طرف کھاتے داروں نے روزمرہ کے سامان دینا بند کر ا دیا۔

جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی کے ملازمین مشکلات اور دشواری سے دوچار ہیں دوسری طرف عید نزد ہونے کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے وہ کسمپرسی کے شکار ہو گئے اور ان کے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہو کر رہ گئے میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے دھمکی دی کہ ہمیں تنخواہ ادا نہ کیا گیا تو ہم شہری صفائی کا بائیکاٹ کریں گے اور شہر کی صفائی کی بائیکاٹ سے شہر کی حالات بگڑ جائے گے اوستہ محمد کے سیاسی و سماجی حلقوں کے حکومت بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ اوستہ محمد میونسپل کمیٹی کے عملے کو فوری تنخواہیں ادا کیا جائے تاکہ وہ عید کی خوشوں میں شریک ہو